: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،25اگسٹ(ایجنسی) آندھراپردیش کے ضلع چتور کے رینی گنٹہ ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے 35بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر ان افراد سے پوچھ
گچھ کی جس پر ان افراد نے بتایا کہ ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے لیکن یہ افراد پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے ۔ یہ افراد ہوڑہ یشونت پور ایکسپریس ٹرین سے بنگلور جارہے تھے ۔ پولیس نے ان افراد کو حراست میں لے لیا۔